Posts

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کو کالعدم قرار دے دیا۔

Image
اسرائیل کی سپریم کورٹ نے ایک متنازعہ عدالتی اصلاحات کو ختم کر دیا ہے جس نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف گزشتہ سال ملک گیر احتجاج کو جنم دیا تھا۔ اس تبدیلی سے سپریم کورٹ کے غیر آئینی سمجھے جانے والے قوانین کو ختم کرنے کی طاقت محدود ہو جاتی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے عدالتی نظام کو کمزور کرکے ملک کی جمہوریت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ دائیں بازو کی حکومت کے طور پر دیکھی جانے والی موجودہ نیتن یاہو حکومت کی شدید مخالفت ہے۔ سپریم کورٹ کا 2023 میں حکومت کے منظور کردہ قانون کو کالعدم کرنے کا فیصلہ مہینوں کے اندرونی انتشار کے بعد ہے۔       اسرائیل کی عدالتی اصلاحات کی وضاحت: بحران کیا ہے؟     جولائی میں، حکومت نے ایک قانون پاس کیا جسے اب "معقولیت" بل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس نے اسرائیل میں سپریم کورٹ اور نچلی عدالتوں کے حکومتی فیصلوں کو منسوخ کرنے کا اختیار ختم کر دیا جو اسے "انتہائی غیر معقول" سمجھتے تھے۔ اس قانون نے بڑے پیمانے پر غصہ اور تقسیم کا باعث بنا، جس سے لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے اور اصلاح...

جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی، زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

Image
جاپان میں ایک طاقتور زلزلہ جس کی وجہ سے مکانات منہدم ہو گئے اور سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 30 ہو گئی ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متعدد جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ تقریباً 1000 ریسکیورز ایسے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں جو ان کے خیال میں ملبے کے نیچے پھنسے ہو سکتے ہیں۔ جاپانی فوج ان لوگوں کے لیے خوراک، پانی اور کمبل سمیت دیگر سامان فراہم کر رہی ہے جنہیں گھر چھوڑنا پڑا ہے۔ اب بحیرہ جاپان کے ساتھ سونامی کی تمام ایڈوائزریز ہٹا دی گئی ہیں، یعنی اب ایسے کسی واقعے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ صدر جو ب ائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ ہر قسم کی ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

عمران خان کے اثاثوں میں 27 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

Image
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 دسمبر 2023ء ) سابق وزیراعظم، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے اثاثوں میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018ء میں عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی اور اس بار کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا ہے، زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ میں 300 کنال اراضی کی بطور تحفہ میں وصولی ظاہر کی گئی ہے، بنی گالا گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں 50 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 6 کنال 16 مرلے اراضی ظاہر کی گئی ہے، اسلام آباد کے شاپنگ پلازہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان بھی ظاہر کی گئی ہے، 3 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دو...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو عمران خان سے سیاسی مشاورت کی اجازت دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بانی تحریک انصاف عمران خان سے سیاسی مشاورت کی اجازت دے دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی سے پارٹی ٹکٹوں کی مشاورت کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈشنل اٹارنی جنرل اور اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست قابل سماعت ہونے کی مخالفت کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا سپریم کورٹ سے آنے والا اضافی نوٹ آپ کے لیے کافی نہیں تھا؟ مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں؟ مشاورت میں مخالفت سے غیر جانبداری پر سوال اٹھتا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹادی اور حکم دیا کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں عمران خان ملاقات کرائی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ انتخابات کے لیے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے، انتخابات میں نگران حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نگراں حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں، ایڈ...

شان مسعود نے عمران خان کا 40 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 دسمبر 2023ء ) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں مسلسل دو اننگز میں نصف سینچریاں اسکور کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔ اس سے قبل میچ میں شان نے پہلی اننگز میں 54 رنز بنا کر اپنی بلے بازی کی مہارت کا مظاہرہ کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں اننگز میں ان کی کارکردگی نے ایک اہم کارنامہ قرار دیا جس نے انہیں 1983ء میں عمران خان کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے کا کارنامہ حاصل کرنے کے بعد وہ پہلے پاکستانی کپتان بنا دیا۔ شان مسعود کے کارنامے کی تاریخی اہمیت کو آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں پاکستانی کپتانوں کے 50 یا اس سے زیادہ کے سکور کی نادر مثالوں سے واضح کیا جاتا ہے۔ 2023ء میں شان مسعود کی کامیابی سے قبل 1964ء میں حنیف محمد نے 104 اور 93 رنز بنائے تھے اور 1983ء میں عمران خان نے 83 اور ناقابل شکست 72 رنز بنائے تھے۔ مزید برآں شان مسعود کا کارنامہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کے دائرے سے آگے بڑھ گیا کیونکہ وہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں ایک ٹیسٹ میں دو نصف سنچریاں بنانے والے پہلے آنے والے بل...

سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان،فی تولہ سونا2لاکھ19ہزار600روپے کا ہو گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا300روپے مہنگاہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا2لاکھ19ہزار600روپے کا ہو گیا جبکہ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 258روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ88 ہزار272روپے پر آ گئی تاہم عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2072ڈالرپر مستکم رہا ۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کے بھائو 2650روپے پر بر قرار رہی

اب ہم اگلی تاریخ تک بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں

شاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 دسمبر 2023ء ) پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان نہ دینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا، عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے سازش ختم کردی، عدلیہ نے 25 کروڑ عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال کیا، ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے لیکن بارہا کہا ہم نے کہا ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اب ہم اگلی تاریخ تک بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں،انتخابی نشان کسی پارٹی کی جان ہوتی ہے۔خیال رہےکہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوگا، عدالتی تعطیلات ختم ہونے کے بعد ڈبل بینچ میں یہ کیس سنا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جہاں تحریک انصاف کی درخواست پر جسٹس کامران حیات میاں خیل نے سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکلا علی ظفر، بابر اعوان ...