لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی، موسم مزید سرد ہو گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہو گیا۔صوبائی دارالحکومت کے علاقے مال روڈ، لکشمی چوک، بند روڈ، کرشن نگر، مزنگ، جوہر ٹان، رائے ونڈ، باغبانپورہ، فتح گڑھ اور رنگ روڈ کے اطراف بھی اکثر مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔ادھر اسلام آباد و گردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تو دوسری جانب پشاور میں بارش کے بعد خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کیساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش، بوندا باندی اور پہاڑوں پرہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بارش کے بعد سموگ اور دھند کی شدت میں کمی،دھند کی شدت میں کمی کے بعد تمام موٹر ویز ٹریفک کے لئے کھلی رہیں۔موٹر وے ایم ٹو اورلاہور سیالکوٹ موٹر ویزپر ٹریفک کی روانی جاری ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

انڈوں کی فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی