اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2023ء) انڈوں کی فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ملک کے بیشتر شہروں میں ایک درجن انڈوں کی قیمت 400 روپے سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کا بے قابو جن سال کے اختتام پر بھی عوام کا برا حال کرنے میں مصروف ہے۔ سال کے اختتام پر مہنگائی کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں انڈے مہنگے ہونے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، رواں سال کے اختتام پر ملک کے مختلف شہروں میں فی درجن انڈوں کی قیمت 400 روپے سے اوپر چلی گئی، ملکی تاریخی میں پہلی مرتبہ انڈوں کی قیمت 400 روپے کی سطح سے اوپر گئی ہے، یوں انڈوں کی فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق فی درجن انڈوں کی اوسط قیمت 420 روپے ہو گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد میں انڈے فی درجن 420 روپے میں فروخت ہونے لگے۔ سیالکوٹ میں انڈے فی درجن 410 روپے میں دستیاب ہیں۔ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن فروخت ہونے لگے، جبکہ کوئٹہ اور بنوں میں بھی انڈے فی د...
Comments
Post a Comment