سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پارٹی سربراہان کی فہرست میں پی ٹی آئی کا خانہ خالی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 دسمبر2023ء) سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پارٹی سربراہان کی فہرست میں پی ٹی آئی کا خانہ خالی رکھا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی فہرست میں 175 سیاسی جماعتیں شامل ہیں، الیکشن کمیشن نےفہرست میں پی ٹی آئی کے نام کے ساتھ پارٹی قیادت کا خانہ خالی رکھا ہے۔ سابق وزیردفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنز کو سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست اور اسکروٹنی کل سے شروع ہوگی جو 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔
اسی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ روک دی ہے۔
رجمان الیکشن کمیشن کے مطا بق تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی الیکشن کالعدم ہوچکا ہے۔انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم ہونے کے بعد ترجیحی لسٹ روک دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
Comments
Post a Comment