عمران خان کے اثاثوں میں 27 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 دسمبر 2023ء ) سابق وزیراعظم، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے اثاثوں میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018ء میں عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی اور اس بار کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا ہے، زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ میں 300 کنال اراضی کی بطور تحفہ میں وصولی ظاہر کی گئی ہے، بنی گالا گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں 50 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 6 کنال 16 مرلے اراضی ظاہر کی گئی ہے، اسلام آباد کے شاپنگ پلازہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان بھی ظاہر کی گئی ہے، 3 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دو...